بلوچستان، کوئلہ کانوں میں 15سال سے کم عمر بچوں کے کام کرنے پر پابندی عائد

کوئٹہ :حکومت بلوچستان نے صوبے کی کوئلہ کانوںمیں چائلڈ لیبر کا نوٹس لیتے ہوئے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کے کوئلہ کانوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان شفقت فیاض کے مطابق پندرہ سال سے کم عمر بچوں کے کوئلہ کانوں میں کام نہیں کرسکیں گے جبکہ ڈاکٹر ز سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سترہ سال تک کے جوان بھی کوئلہ کان میں کام نہیں کرسکیں گے،شفقت فیاض نے بتایا کہ سترہ کے جوان شخص کو 24گھنٹے میں بارہ گھنٹے آرام دینا لازمی ہوگا ،چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ اب محکمہ معدنیات کے انسپکٹر کے علاوہ محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ لیبر اور ضلعی انتظامیہ وپولیس بھی کوئلہ کان کامعائنہ کریں گے اور دوران چیکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مائن منیجر،ٹھیکیدار کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں