مسابقتی کمیشن کا جہانگیر ترین کی شوگر مل پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا
لاہور :مسابقتی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کی شوگر ملز جمال دین والی کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے یہ کارروائی 14 ستمبر کو شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دفتر سے لئے گئے ریکارڈ کی روشنی میں کی۔ شوگر ملز کے سینئر اہلکار سے ہدایات ملنے کے شواہد ملے تھے۔شوگر ملز کا سینئر اہلکار چینی بحران کے دوران مسلسل شوگر ملز ایسوسی ایشن سے رابطے میں رہا۔ شوگر ملز کے مالک پہلے ہی بیرون ملک جا چکے ہیں۔
Load/Hide Comments