پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا، شفقت محمود
اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولاجارہاہے ، پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے بچا کیلئے پاکستان کی پالیسیوں کوسراہاجارہاہے، نوازشریف کا ملکی اداروں پرتنقید کرنا افسوسناک ہے، ن لیگ نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے، عوام ن لیگ پراعتمادنہیں کرتے،انہوں نے کرپشن سے نقصان پہنچایا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولاجارہاہے، پرائمری اسکولوں کوکھولنے کافیصلہ این سی اوسی میں ہوگا، اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خواہشات تو بہت ہیں لیکن ان میں دم خم نہیں ، ن لیگ کے قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کو ہدف تنقید بنارہے ہیں، مشرف کے زمانے میں ڈیل کرکے ملک چھوڑ گئے تھے، ہماری طرف سے کوئی معافی نہیں ہے، ہم کرپشن پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔