عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے، عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں،میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو۔ ہفتہ کوسینئر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک مفاہمت سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، عوام کی خدمت سے سیاسی جماعتوں کی عزت بڑھے گی۔ نظام تب طاقتورہوگاجب سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کریں گی۔ ہزاروں آرٹیکل 6 لے آئیں عوامی خدمت کرنے تک نظام مضبوط نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی میرے مقدمات کی اس مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔ ہمیں اپنی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے، عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں، اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن بزرگ سیاستدان ہیں اس لئے اپوزیشن اتحاد کی انہیں قیادت سونپی، بہت ہوگیا حکومت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے، اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیاجائے، ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی، نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی بات نہیں کی۔
کروانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے، عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں،میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔ نوازشریف کی اے پی سی میں تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو۔ ہفتہ کوسینئر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک مفاہمت سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، عوام کی خدمت سے سیاسی جماعتوں کی عزت بڑھے گی۔ نظام تب طاقتورہوگاجب سیاسی جماعتیں عوام کی خدمت کریں گی۔ ہزاروں آرٹیکل 6 لے آئیں عوامی خدمت کرنے تک نظام مضبوط نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی میرے مقدمات کی اس مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔ ہمیں اپنی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ میری گرفتاری ہوئی تو اس کا سامنا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے، عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں، اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن بزرگ سیاستدان ہیں اس لئے اپوزیشن اتحاد کی انہیں قیادت سونپی، بہت ہوگیا حکومت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے، اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیاجائے، ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی، نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی بات نہیں کی۔