پسنی ، پہاڑی علاقے سے منشیات برآمد

اوتھل : پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پہاڑوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی 2,192 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ گزشتہ رات پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور تین آفیسرز سمیت 26 جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔پانچ گاڑیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے علاقے بہرام گولی (بدو ک) کے مقام پر پہاڑوں میں چھپائی گئی2,192 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً -3638.72 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت چوکس اور مصروف عمل ہے اور اسمگلنگ کا قلع قمع کرنے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر تی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں