کوئٹہ، فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں فائرنگ سے قبائلی شخصیت جاں بحق ہوگیاہے۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز مسلح افراد نے پشتون آباد کے علاقے میں فائرنگ کرکے قبائلی شخصیت حاجی محمود کاکوزئی کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے، مقتول کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments