بلوچستان، آواران میں آپریشن، فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب جٹ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد اقبال جاں بحق ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آواران کے قریب جٹ بازار میں عسکریت پسندوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی لانس نائیک محمد اقبال جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد اقبال کو زخمی حالت میں علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم زیادہ خون بہہ جانے پر لانس نائیک محمد اقبال نے جانبرنہ ہوسکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کا تمام علاقہ کامیابی سے کلیرکردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں