گلوبل پروجیکٹ کی خواتین اساتذہ پر تشدد و گرفتار کی قابل مذمت ہے، بی ایس او

کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ، زونل پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ، زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیز اللہ بلوچ نے کوئٹہ میں بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ گلوبل پارٹنرشپ کi خواتین اساتذہ کرام پر پولیس تشدد و گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اساتذہ کرام کو میرٹ پر این ٹی ایس کے زریعے بھرتی کیا گیا جو بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہے دو سال کے اندر انہیں مستقل کرنا تھا لیکن بجائے مستقل کرنے کے ان کی تنخوائیں بند کی گئی اب جب خواتین اساتذہ کرام مستقلی کے لئے کوئٹہ پریس کلب سے ریلی نکال رہے تھے ان پر پولیس نے تشدد کرکے گرفتار کیا جوکہ بلوچستان کے روایات کی پامالی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلوچستان اس وقت پہلے سے ہی تعلیمی بحران کا شکار ہے اساتذہ کے کمی کی باعث اسکول بند پڑے ہے لیکن بلوچستان حکومت بجائے اساتذہ تعنیات کرنے کے سابقہ اساتذہ کے تنخوائیں بند کرکے نکال رہی یے جوکہ تعلیم دشمن ہے بی ایس او اساتذہ کرام کے احتجاج کی بھرپور انداز میں حمایت کرتی ہے اساتذہ کرام کے جائز مسائل حل کئے جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں