ضیا ء لانگو کی رکن اسمبلی کی حیثیت سے اہلیت سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو کی رکن اسمبلی کی حیثیت سے اہلیت سے متعلق درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ کے رو برو صوبائی وزیرداخلہ ضیالانگو کی رکن اسمبلی کی حیثیت سے اہلیت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے استفسار کیا کہ جب یہ کیس الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت ہے تو اسے دوسری درخواست کے تحت کیسے سناجائے بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں