کوئٹہ، تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی گرفتاری ورہائی
کوئٹہ: گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن کے اساتذہ نے عدم مستقلی اور 7ماہ سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کے دوران پولیس نے 3اساتذہ کو گرفتار کرلیا جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن (جی پی ای) کے رہنماؤں الرحمن، فرخندہ بلوچ، مس خیرجان ودیگر نے کہا کہ وہ گزشتہ 5سال سے صوبے کے مختلف علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں مگر انہیں مستقل نہیں کیا جارہا ہے حالانکہ ان کی تعیناتی کے وقت یہ کہا گیا تھا کہ انہیں بعد ازاں مستقل کرکے ان کی خدمات محکمہ تعلیم کے سپرد کئے جائیں گے مگر اب تو ان کی تنخواہیں تک ادا نہیں کی جارہی ہیں اور وہ گزشتہ 7ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ان کے مستقلی کے احکامات اور فوری طور پر ان کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کو وسعت دینے پر مجبور ہوں گے۔