منع کرنے کے باوجود پی پی کے اراکین اسمبلی نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر مشرف کا استقبال کیا، نواب رئیسانی

کوئٹہ :سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مریم نواز شریف کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس کی ان کی بہترین سیاسی شخصیت سیاستدانوں کو پاکستانی سیاست میں احترام کی تعلیم دیتی ہے اور آمر کی ڈکٹیٹرشپ کے سیاہ سائے میں مظلوم اقوام کے دکھوں پر قابو پانے کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منع کرنے کے باوجود PPP کے اراکین اسمبلی جو کابینہ میں وزیر بھی تھے جنرل مشرف کو کوئٹہ ایرپورٹ خوش آمد کہنے گئے اور گورنر ہاؤس میں مشرف کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا، یہ کس کے کہنے پہ مشرف سے ملنے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں