وزیراعلیٰ جام کمال سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کی ملاقات

کوئٹہ28دسمبر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے نئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی امن امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ اور کمانڈ رسدرن کمانڈ نے پائیدار امن کے قیام کیلئے سکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں امن کے قیام کے حوالے سے پاک فوج کے کردار اور تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں