اسلام آباد میں ڈیر ے ڈال چکے، فضل الرحمان کیخلاف صف بندی کیلئے متحرک ہیں، مولانا شیرانی

اسلام آباد:جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمن کے خلاف صف بندی کیلئے ناراض رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس منگل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ جے یو آئی (ف) سے نکالے گئے ناراض رہنما مولا نا محمد خان شیرانی نے اپنے ایک ویڈ یو پیغام میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف نئی صف بندی کیلئے ہم متحرک ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے جے یو آئی (ف) سے نکالے گئے 4رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج منگل کو اسلام آبا میں ہو گا۔ مولانا محمد خان شیر انی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اسلام آباد میں ڈیر ے ڈال دیئے ہیں، کل کے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں