ہرنائی واقعہ کی مذمت،سیکیورٹی فورسز وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں، میرشفیق الرحمن مینگل
خضدار(نمائندہ خصوصی)جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے واقعہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا میر شفیق الرحمن مینگل نے مزید کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز وطن کا دفاع اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے سیکورٹی فورسز ملک کے دفاع میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں ہم سب کو ان پر فخر ہے میر شفیق الرحمن مینگل نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ٰ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کر نے کی توفیق عطاء فرمائے.
Load/Hide Comments