کوئٹہ بوستان ژوب ڈی آئی خان ریلوے ٹریک کی بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد /کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی کی قیادت میں وفد وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات کی اس موقع پر جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صاحب ڈپٹی سیکرٹری اسلام آباد قاضی شمس الحق اور مرکزی صدر جمعیت طلبااسلام نظریاتی عبدالرحیم صبا موجود تھے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں بولان میل اور اکبر بگٹی ایکسپریس کی بندش کوئٹہ بوستان، ژوب اور ڈی آئی خان ریلوے ٹریک کی بحالی ریلوے لائن فعالی اور اندورن کوئٹہ میں سرکلر ریلوے چلانے کے منصوبوں پر طویل بحث ہوئی وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہماری کوشش ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے تعمیر وترقی میں کوئی کسر باقی نہ رہے بلوچستان سے چلنے والے ریلوے کی خستہ حالت کا احساس ہے کوئٹہ سے ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان ریلوے ٹریک پر کام ہمارے منصوبوں میں شامل ہیں ریلوے کو فعال بنا کر بلوچستان میں بسنے والے لو گوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اس لئے کوئٹہ بوستان، ژوب اور ڈی آئی خان ریلوے ٹریک کی بحالی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہیاور ہرنائی سیکشن کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائیگا بلوچستان میں جاری ریلوے کی بحالی اور اس کے نئے منصوبوں سے پورے صوبے کی عوام مستفید ہوگی ریلوے نظام کو بہتر کرینگے اور نئے انجن منگوا کر ٹرینوں کو جدید طرز پر چلائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کیلئے مستقبل میں معاشی طور پر معیشت کی مضبوطی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کہ ماضی میں کو تاہیاں ہوئی ہے اور ان کوتاہیوں کو ختم کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے کوئٹہ سے گوادر تک ریلوے لائن فعال ہونے پر گوادر پورٹ مزید ترقی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں