سرفراز بگٹی اور 5محافظوں کے خلاف مقدمہ درج

بارکھان:بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سینیٹر میر سرفراز بگٹی اور اس کے 5محافظوں کے خلاف لیویز تھانہ چجہ تحصیل و ضلع بارکھان میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں لیویز تھانہ چچہ میں سینیٹر سرفراز بگٹی اور اس کے 5محافظوں کے خلاف لیویز اہلکاروں نے مقدمہ درج کروا لیا، لیویز اہلکاروں نے تھانے میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بارکھان کی حدود میں قائم ناکہ پر آکر سینیٹر سرفراز بگٹی نے اشتعال میں آکر لیویز اہلکاروں سے ناکہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور گالم گلوج کی جس کے بعد مذکورہ افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی ہم نے اپنی جان بچانے کیلئے خود چوکی میں محفوظ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں