کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 2خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں واقع بشیر ٹاون میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں،حبیب اللہ ولد سلمان،اس کی اہلیہ بخت بی بی،اور زیبا جاں بحق ہوگئی ہیں،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments