گوادر میں فینسنگ نہیں بلکہ حفاظتی اقدامات کرنے جارہے ہیں،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے گوادر اور کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کوئی کام نہیں کیا الحمد اللہ ہماری حکومت نے شروع کردیا ہے گوادر میں فینسنگ نہیں بلکہ حفاظتی اقدامات کرنے جارہے ہیں پی ڈی ایم اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے 40سے 50مقامات پرچیک پوسٹیں قائم کرنے کے بجائے جہاں سیکورٹی خدشات زیادہ ہے وہاں عارضی طور پر باڑ لگائی جارہی ہے گوادر کے مقامی افراد کے ساتھ صلاح ومشورہ کر کے طریقہ کار وضع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کیا جام کمال نے کہا کہ آج ایک خاص ایشو پر بات کرنا چاہتا ہوں کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اورگوادر سیف سٹی پروجیکٹ پچھلے کئی سالوں سے چل رہا تھا لیکن ماضی کی حکومتوں نے اس پھر کوئی کام نہیں کیا ہے الحمد اللہ ہماری حکومت آئی جس طرح ہم نے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ شرو ع کیا اسی طرح گوادر سمارٹ سٹی پروجیکٹ شروع کیا ہے گوادر سمارٹ سٹی کے اندر مختلف پہلوؤں پر کام ہوگا جن میں ماسٹر سٹی پلان،کیمروں کی تنصیب،شہر کے داخلی وخارجی راستے جہاں پر سیکورٹی خدشات زیادہ ہیں ان کے اردگرد عارضی طور پر باڑ لگائی جائیگی کیونکہ یہ ایک بہت بڑامنصوبہ ہے اور اس کے اندر آپ سب کچھ سنبھال نہیں سکتے نہ خود کنٹرول کرسکتے نہ اس کیلئے کوئی طریقہ کار وضع کرسکتے ہیں لہٰذا یہ اقدام اٹھا یا گیا اسی طرح شہر کے اندر بھی چند مقامات پر مقامی آبادی کے ساتھ صلاح ومشورہ کرکے طریقہ کار وضع کیا جائے گا اس کوباڑ نہیں بلکہ حفاظتی اقدام ہے بجائے کے اسکے شہر کے 40سے 50مقامات پر چیک پوسٹیں بنا کر آرمی،ایف سی یا پولیس کو تعینات کر کے لوگوں کی چیکنگ کی جائے یہ سیکورٹی کا بہتر انتظام ہے اپوزیشن اور پی ڈی ایم اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے صوبائی وزراء پر مشتمل ایک وفد گوادر میں موجود ہے کوئی بھی ایسا اقدام نہیں اٹھا یا جائے گا جو گوادر اور بلوچستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق نہ ہو خود بھی گوادر کا دورہ کروں گا لوگوں سے ملوں گا اس کے بعد ہم ملکر اس معاملے پر قدم اٹھائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں