یورپی ملک کروشیا میں ہولناک زلزلہ

زگریب، یورپی ملک کروشیا کے شہر زگریب میں 6.3شدت کا ہولناک زلزلہ، متعدد عماتوں کو نقصان کئی افراد کے زخمی ہونیکی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق یورپی ملک کروشیا کے دارالحکومت زگریب کے جنوبی علاقے میں دن کو مقامی وقت 6:28منٹ پر زلزلہ کے ہولناک جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹل سکیل پر 6.3ریکارڈ کی گئی زلزلہ کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گر گئیں، جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے ہنگامی طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے کروشیا کے ہمسایہ ممالک سربیا اور بوسنیا میں بھی محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز کروشیا کا دارالحکومت زگریب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں