سوراب واقعے کی مذمت، سیکورٹی فورسز اور نہتے شہریوں پر حملوں سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے،نواب زہری
کوئٹہ : سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ زہری نے سوراب میں سیکورٹی فورسز پر دستی بم حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور نہتے شہریوں پر حملوں سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے,، کچھ نادیدہ قوتیں ایک بار پھر جھالاوان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں, حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کی بیخ کنی کے لئے کارروائی عمل میں لائیں, سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سوراب واقعے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے کہا کہ سوراب واقعے میں زخمی ہونیوالے شہریوں کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کئے جائیں,
Load/Hide Comments