مقدمہ سیاسی مخالفین کی بوکھلاہٹ ہے،سرفراز بگٹی کا منتخب نمائندے پر الزام

کوئٹہ:سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دو روز سے اپنے آبائی علاقے بیکڑ میں ہی موجود ہیں کیونکہ ان کے قوم کا ایک نوجوان ایف سی اہلکار جو کہ ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں شامل تھا ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے لئے وہ خصوصی طور پر اپنے آبائی علاقے میں آئے اور تب سے اپنے گھر میں ہی موجود ہیں انہوں نے بارکھان کے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے پر الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمے کی اندراج کو سیاسی مخالفین کی بوکھلاہٹ قرار دے دیا جبکہ بارکھان کے ڈپٹی کمشنر کے خلاف سینٹ میں تحریک استحقاق لانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں