باڑلگانے کا کام بند، منصوبہ ہماری سوچ نہیں، ماسٹر پلان کا حصہ ہے، ضیا لانگو
گوادر:صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ گوادر کے اردگرد باڑ لگاناوزیراعلیٰ بلوچستان یا ہماری سوچ نہیں بلکہ ترقیاتی کاموں کو محفوظ بنانے کیلئے ہے جوگوادر ماسٹر پلان کا حصہ ہے،موجودہ حکومت گوادر پر سیاست کی بجائے حقیقی معنوں میں کچھ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے صوبائی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کومسترد کردیاہے۔گزشتہ روز گوادر کو باڑ لگانے پر لوگوں کے تحفظات اور خدشات سننے کیلئے صوبائی پارلیمانی کمیٹی کی وفد گوادر پہنچ گیا،وفد میں وزیرداخلہ میر ضیا لانگو،مشیرفشریز حاجی اکبر آسکانی،ماہ جبین شیران اور مشیر برائے اقلیتی امور دھنیش کمار شامل تھے،کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر گوادر بھی ہمراہ تھے آر سی ڈی سی کے ہال میں عوامی اجتماع منعقد،پی ڈی ایم ضلع گوادر نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کو مسترد کردیاصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے گوادر میں باڑ کے حوالے سے منعقدہ عوامی اجتماع کے بعد پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کے خدشات کو مدنظر رکھ کر وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان نے باڑ لگانے کے کام کو بند کرادیا ہے اور پارلیمانی وفد کو گوادر بھیج دیا ہے تاکہ تمام چیزیں براہ راست اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور گوادر کے عوام کے سامنے بیٹھ کر تمام مسائل سنیں انہوں نے کہا کہ باڑ کے حوالے سے گوادر کے لوگوں نے پارلیمانی وفد کو اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور ہم نے گوادر کے عوام کو آج قریب سے سنا ہے باڑ کے حوالے سے گوادر کے لوگوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گااور ہم اسمبلیوں میں گوادر کے عوام کی نمائندگی کرنے کے لیے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر باڑ پر کچھ لوگ سیاست کررہے ہیں لیکن ہم اس پر سیاست نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں باڑ اگر گوادر کے لوگوں کے مفاد میں نہیں ہوگا تو اسے لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے لیکن دوسری جانب سیکورٹی کیمعاملے میں باڑ کو ملکی مفاد اور گوادر کے لیے اہم سمجھا جارہاہے گوادر میں دھشت گردی کے جو واقعات ہوئے ہیں اس پر کچھ فیصلے کیے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوادر کو باڑ میں رکھنے کی سوچ وزیراعلی بلوچستان یا ہماری نہیں ہے بلکہ سیکورٹی کے معاملات دیکھنے والوں کی سوچ ہے کہ اس شہر کو محفوظ بنانا ہے اور باڑ ماسٹرپلان کا حصہ ہے اور ماسٹر پلان کے جو سرکاری کاغذات ہیں ان میں باڑ کا چیپٹر موجود ہے اور یہ 2035 تک کا پلان ہے گوادر ماسٹر پلان کے مختلف فیز ہیں باقی فیز پر بھی کام ہونا ہے اور کام کے دوران جو جو معاملات سامنے آہیں گے ان پر کام کیا جائے گا اور ابھی گوادر کے لوگوں کے تحفظات اور خدشات کو دیکھ کر وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان نے باڑ لگانے کے کام کو روک دیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیزل کے اسمگلنگ پر وفاقی حکومت کی گزارشات پر پابندی لگادی گئی ہے اس سے یقینا لوگ بے روزگار ہونگے لیکن حکومت اس کے لیے پلان کررہی ہے کہ لوگوں کو کس طرح روزگار دیاجائے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور صرف تین اضلاع کی لیویز کو پولیس میں ضم کرکے ایک تجربہ کیا جارہاہے اگر لیویز کو ختم کرنا لوگوں کے مفاد میں ہوا تو لیویز کو ختم کیا جائے گا اگر تجربہ ناکام ہوا تو لیویز کو دوبارہ اسی پوزیشن میں لایاجائے گا۔