حکومت عارضی اساتذہ کو مستقل کرنے کا وعدہ پورا کرے، کمیونٹی ٹیچرز

کوئٹہ:کمیونٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن کے صدر الماس قادر جنرل سیکرٹری ماہ جبین نے کہاہے کہ حکومت کمیونٹی ٹیچرز کے ساتھ وعدے کوپورا کرتے ہوئے عارضی اساتذہ کو فوری طورپر مستقل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 2015سے اب تک جو نئے سکول تعمیر کئے گئے ہیں ان کی تعداد 775 ہے جبکہ اس میں تعینات 469نئے ٹیچر تعینات کئے گئے ہیں اس کی مستقلی کے آرڈر جاری کئے جائے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ یکجہتی کیلئے صرف اپوزیشن رہنما آئے ہیں اب تک حکومتی نمائندوں کی کوئی بھی وفد نہیں آیا ہے ہم جمہوری طورپر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں حکومت نے ہمارے ساتھ جو اگریمنٹ کیا ہے اس کے پاسداری نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طورپر کنٹریکٹ اساتذہ کو مسقل کرائے بصورت دیگر ہم اپنی احتجاج کر مزید وسعت دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں