2020 میں درجنوں صحافیوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا، رپورٹ
نیو یارک: دنیا بھر میں رواں برس کے دوران کم از کم پچاس صحافی اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتے ہوئے مارے گئے۔ ان میں سے بیشتر افراد کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا اور صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کی اہم وجوہات مالی بدعنوانی، منظم جرائم اور ماحولیاتی تحفظ کے خلاف سرگرمیاں، جیسے موضوعات کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹنگ بتائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا کے متعدد کارکنان کو مظاہروں کے بارے میں رپورٹنگ کرنے پر بھی ہلاک کیا گیا۔
Load/Hide Comments