نواب رئیسانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
احتساب عدالت کوئٹہ کے جج جناب اللہ داد روشان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئےے ۔گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے روبرو سابق وزیراعلیٰ نواب محمداسلم رئیسانی ،نوابزادہ میر لشکری رئیسانی ودیگر کے خلاف مہرگڑھ کے ورثے کی بحالی کی مد فنڈز میں مبینہ خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے موقع پر عدالت کے جج نے عدم پیشی پر ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی اور ان کے ایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئےے ،سماعت کے دوران نوابزادہ میر لشکری رئیسانی اور سابق سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کی گئی عدالت نے دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی۔بعدازاں عدالت نے سماعت کو ملتوی کردیا۔
Load/Hide Comments