پاکستان بار کونسل بلوچستان کی نشست پر منیرکاکڑ اکثریت سے ممبر منتخب
کوئٹہ:پاکستان بار کونسل کے آئندہ پانچ سال 2020-25کے لئے بلوچستان کی واحد نشست پر منیراحمد خان کاکڑ اکثریت سے ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوگئے ہیں انھوں نے 7 کی الیکٹرول کالج میں سے چار ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل نصیر احمد بنگلزئی نے دو اور کامران مرتضی ایڈوکیٹ نے ایک، ثناء اللہ ابابکی نے کوئی ووٹ حاصل نہین کیا سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے دل کی گہرائیوں سے ان کو مبارکباد دی ہے۔
Load/Hide Comments