بی ایم سی، ادویات میں خردبرد کی تحقیقات مکمل، دوملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

کوئٹہ،قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ادویات میں خردبرد کی تحقیقات مکمل کرکے انچارج مین میڈیسن سٹور احسن تبسم اور ریکارڈ کیپر اسلم پرویز کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کی دوائیوں میں غبن کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم احسن تبسم اور اسلم پرویز نے ایم ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے پلاسٹک سرجری اینڈ برن یونٹ کے لیے ادویات حاصل کیں اور دوائیوں کو سٹور کے ریکارڈ میں لائے اور اندراج کیے بغیر غائب کردیں۔ ملزمان ان ادویات کی بابت کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں