جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر وفدگوادر پہنچ گئے
گوادر:جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حمید 8 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گیا،گوادر پہنچنے پر ان کا استقبال کیا گیا،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر میر نوید کلمتی نے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا،عشائیہ میں کمشنر مکران طارق قمر،گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر احمد کاشانی،سابق نگراں وزیر سید منظورشاہ،میر اشرف حسین،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر حاجی عبدالباسط،ناگمان عبدل،حاجی کریم داد،شمس الحق کلمتی،جام خالد سمیت دیگر کاروباری شخصیت عشائیہ میں شریک رہے،اس موقع پر صدر جی سی سی آئی میر نوید کلمتی نے انہیں خوش آمدید کہتے کہاکہ گوادر دنیا میں ایک ابھرتا ہوا تجارتی شاہراہ بننے جا رہا ہے ،کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،زمانہ قدیم سے گوادر کی افریقہ کے ممالک سے تجارتی تعلقات رہے ہیں،اور ان علاقوں کے ثقافتی مماثلت رکھتے ہیں