مچھ میں کان کنوں کی ہلاکت سیکیورٹی کی کوتاہی نہیں، ترجمان بلوچستان حکومت

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہےکہ صوبے میں دہشت گردی کی لہر نظر آرہی ہے لیکن اس کے باوجود مچھ میں کان کنوں کی ہلاکت سیکیورٹی کی کوتاہی نہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ تفتیشی ادارے ہر زاویے سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں لیویز اہل کار سیکیورٹی کے لیے موجود رہتے ہیں، ایسے واقعےکی توقع بہت کم تھی، ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا ہےکہ مچھ واقعہ سیکیورٹی میں کوتاہی کا سبب نہیں،علاقے میں اطمینان بخش صورت حال تھی، ایسے واقعے کی توقع بہت کم تھی ،علاقہ بہت بڑا ہے ،صورت حال کا جائزہ لے کر سیکیورٹی بڑھائی جائے گی ۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 10 سے زائد کان کن زخمی ہوئے جس میں سے کئی کان کنوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں