10سال پہلے آپ نے بلوچستان کے جوانوں کو اپنی تقریروں سے ورغلا کر پہاڑوں کی طرف بھیجاجام کمال کا سردار اخترمینگل کی تنقیدپر جواب

کوئٹہؔ وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال جب آپ نے بلوچستان کے جوانوں کو اپنی کی گئی تقریروں سے ورغلا کر پہاڑوں کی طرف بھیجاکیا اس وقت آپکو دبئی سے لوٹنا یاد نہیں آیا کیا لازم تھا این آر او ہی لیکر واپس آنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ساحل و وسائل،بلوچیت اور قومیت کے دعویدار سارونا وڈھ میں کسی بلوچ کو اپنی شکارگاہ، ماربل مائن یا علاقے میں ایک انچ پاؤں رکھنے نہیں دیتے اور باتیں بلوچ خودمختاری اور بلوچ نیشنلزم کی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں