پی ڈی ایم تحریک کاکوئی مستقبل نہیں، سرفراز بگٹی
ڈیرہ بگٹی:سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک کاکوئی مستقبل نہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حکومت اپنی مدت بغیر کسی رکاوٹ کے پوری کرلے گی،یہ بات چیت انہوں نے گزشتہ روز پاکستان ہاس سوئی میں مقامی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کی سینٹر میر سرفراز بگٹی نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر پاکستان دشمنوں اور اس کے آلہ کاروں کی سازش کا حصہ ہیں مگر ملک دشمن عناصر کو پہلے کی طرح ہی منہ کی کھانی پڑے گی پی ڈی ایم اتحاد اور اس کے مبینہ لونگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں غیر فطری اتحادی ہیں جبکہ ملکی اداروں کے خلاف ان کا بیانیہ پاکستانی قوم کے لئے ناقابل قبول ہے لہزا یہ تحریک اپنی موت آپ مرجائے گی ڈیرہ بگٹی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور سیاسی مخالفین کی جانب سے ان پر رکاوٹیں ڈالنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے انہوں ڈیرہ بگٹی کے موجودہ منتخب ایم پی اے اور ایم این اے لو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی نااہلی کی انتہا ہے کہ منتخب نمائندگان جو کہ صوبے اور وفاق میں حکومت کے اہم اتحادی ہیں گیس کمپنیوں سے کروڑوں روپے تو حاصل کرسکتے ہیں کروڑوں روپے کے ایسے ٹھیکے بھی حاصل کرسکتے ہیں جس سے اپنا حصہ پرسنٹیج کی صورت میں ملے مگر عوام کو بجلی گیس صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی بات آئے تو دوسروں پر الزام دھرتے ہیں کہ لوگ رکاوٹ ہیں اگر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں استعفی دے کر باوقار طور پر پیچھے ہٹنا چاہیئے دہشتگری کے حالیہ لہر میں درجنوں بیگناہوں کی شہادت کے سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی نے دہشتگردانہ کارروائیوں کی مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف بغیر کسی تفریق کے کاروائی کرتے ہوئے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کاروائی جاری رکھنی چاہیے۔