احتساب عدالت میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی

لاہور: احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی ہو گی، لاہور جلسے کے حوالے سے شہباز شریف کو بریفنگ دینے کے موقع پر خواجہ احمد احسان سیخ پا ہو گئے۔ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ لاہور جلسے کے منتظمین میں شامل مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق پارٹی صدر کو جلسے بارے بریفنگ دی۔ اسی دوران کمرہ عدالت میں موجود خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں شدید تلخ کلامی ہوگئی اور خواجہ احمد حسان نے خواجہ سعد کو شٹ اپ کہہ دیا۔ شہباز شریف نے اپنی کرسی سے اٹھ کر دونوں کو خاموش کرایا۔ خواجہ احمد حسان کے مطابق سعد رفیق نے شہباز شریف کو میرے خلاف غلط باتیں بتائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں