مچھ واقعہ کی مذمت، دہشتگردی کسی رعایت کے مستحق نہیں، میر شفیق مینگل
خضدار (نمائندہ انتخاب) چھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل نے مچھ گیشتری میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ، سفاکانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی کمزوری کو عیاں کرتا ہے انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر فورسز کے ساتھ لڑنے سے قاصر ہیں اس لیئے نہتے اور کمزور لوگوں کو نشانہ بنانے لگے ہیں ایسی عناصر کے خلاف بلوچستان حکومت مزمتی بیانات کے بجائے دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ آئندہ ایسے گھناؤنی واقعات پیش نہ آسکیں انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز موثر کاروائیاں کی ہیں جس کی وجہ سے دہشت کوئی بڑی کاروئی کرنے سے نہ صرف قاصر ہیں بلکہ خائف بھی ہیں اس لیئے ہشت گردوں نے اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کا رخ نہتے لوگوں کی طرف موڑ دیاہے ایسے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کا تیزی سے بے رحمانہ خاتمہ کیا جائے تاکہ آئندہ معصوم لوگ اس قسم کی کوئی دہشت گردی سے محفوظ رہیں جھلاوان پینل کے سربراہ نے دہشت گردی میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔