اپنے نظریات پر سمجھوتہ کیے بغیر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پی ایس ایف

کوئٹہ:پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتون ایس ایف فخرافغان باچاخان کے تعلیمات اور ولی خان کے احتجاجی اور اصولی رویے کو اپناتے ہوئے اپنے اکابرین کے نقش قدم پر اپنی نصف صدی کی تاریخ کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمیشہ کی طرح ثابت قدم رہے گی اور اپنے نظریات پر سمجھوتہ کیے بغیر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی. علاوہ ازیں عوامی نشنل پارٹی کی جانب سے فخرِ افغان باچاخان اور رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کی برسیوں کے مناسبت سے 28 جنوری کو ژوب میں ایک عظیم شان جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی جنرل سکرٹری میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر بلوچستان اصغر خان اچکزئی خصوصی شرکت کریں گے. جلسے سے اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کرینگے. بیان میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام یونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ دن رات ایک کرکے اس تاریخی جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں