ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند

ملکہ کوہسار مری، ناران، شوگران، دیامر اور غذر سمیت بالائی علاقوں میں رات سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
چلاس کے بالائی مقامات پر بھی وقفے وقفے سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی آج ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، نوشہرہ اور پشاور میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں