کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ لیاری میں اداکی جائیگی

کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہیدءِ وطن بانک کریمہ بلوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اعزازیہ طور پر کراچی میں اُن کی جسد خاکی کا بھر پور قومی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا جائے گا جبکہ تدفین کے لیے جسد خاکی کو ریلی کی شکل میں شہید کے آبائی گاؤں تمپ لے جایا جائے گا۔
شہید بانک کریمہ بلوچ کی جسد خاکی 24 جنوری بروز اتوار صبح چار بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچ جائے گی جہاں جم غفیر کی صورت میں اُن کا استقبال کیا جائے گا۔کراچی ایئرپورٹ سے جسد خاکی کو لیاری لے جایا جائے گا جہاں صبح دس بجے مولوی عثمان پارک (بیاءِ باغ) میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ لیاری میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کے لیے ریلی کی شکل میں انھیں اُن کے آبائی وطن تمپ لے جایا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ قومی رہنماتھیں جنھوں نے بلوچ قومی بقا کے لیے سیاسی جدوجہد کا راستہ اپنایا۔ بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں پر قدغن کے باعث اُن کی اپنی سرزمین اُن کیلیے تنگ پڑ گئی اور بلوچ قوم کے لیے کینیڈا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے جہاں گزشتہ ماہ 20دسمبر کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سفاکانہ طور پر قتل کیا گیا۔ شہید بانک کریمہ کی بلوچ قوم کے لیے قربانیاں قابل ستائش ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کے جسد خاکی کا اعزازیہ استقبال کے لیے جلداز جلد کراچی پہنچ جائیں اور شہید وطن کی استقبال کے لیے بھر پور تیاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں