سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج، پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ متعدد ملازمین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے سرکاری ملازمین کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ بھی شامل ہیں۔ سرکاری ملازمین کو سیکرٹریٹ کےگیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل پولیس نے رات گئے سرکاری ملازمین کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مزدور رہنماؤں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ، چیٸرمین اظہار عباسی، سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری کو گزشتہ رات سرکاری گھر سے حراست میں لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں