پی ڈی ایم خضدار کا جلسہ تاریخ رقم کریگا، نائب امراء جمعیت

خضدار(نمائندہ انتخاب) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امراء مولانا خالد ولید سیفی، مولانا محمد صدیق مینگل نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد پاکستانی قوم کو اس بیانیہ پر متفق کرنا ہے کہ ملک میں کنٹرول ڈیموکریسی کو کس طرح غیر جمہوری قوتوں سے آزاد کیا جا سکتا ہے،اس وقت پورے ملک میں پی ڈی ایم کے جلسے جلوس منعقد ہورہے ہیں جس کا مقصد عوام کو منظم کرکے جمہوریت کو آلودگی سے صاف کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27فروری کو خضدار میں متوقع پی ڈی ایم جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں خضدار پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع کیچ کے سینئر رہنما مولانا عبد الحفیظ مینگل، جمعیت طلبہ اسلام بلوچستان کے سینئر نائب صدر حافظ جمیل احمد ابرار موجود تھے انہو ں نے کہا کہ 27فروری کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا جلسہ عام بلوچستان کے لوگ بھر پور تعداد میں شرکت کرکے غیر جمہوری اور استحصالی قوتوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں ملک بھر میں پی ڈی ایم کے کامیاب عوامی جلسوں نے حکومت وقت کے غیر مقبولیت اور عوام کی عدالت سے پی ٹی آئی کی حکومت کو غیرپسندیدہ قرار دیا ہے توقع ہے کہ ضلع خضدار میں ہونے والا جلسہ عام ایک اور تاریخ رقم کریگی انہوں نے کہا کہ خضدار میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں اپنے طور پر کام کررہی ہیں اس جلسہ کے لئے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی جانب سے چھ رکنی کمیٹی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی سید مولانا محمود شاہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ہے اس کمیٹی کے اراکین میں مولانا حافظ حسین احمد شرودی، مولانا خالد ولید سیفی، مولانا محمد صدیق مینگل، رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری، میر نظام الدین لہڑی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام قلات ڈویثرن کے تمام اضلاع کے امیراء نظماء کا اجلاس منعقد کرکے جلسہ عام کی تیاروں کاجائزہ لیکر ان کو ہدایات جاری کریگا جبکہ یہ کمیٹی جلسہ کی تیاریوں کو مزید منظم کرنے کے لئے قلات ڈویثرن کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے وہان پر ہونے والے تیاریوں کا جائزہ لیگی اور اس کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بھی قریبی روابط بھی رکھا جائے گا تا کہ 27 فروری کو خضدار میں پی ڈی ایم کا مرکزی جلسہ کو تاریخ ساز کامیابی دلائی جائے، صوبائی کمیٹی کے اراکین مولانا خالد ولید سیفی، مولانا محمد صدیق مینگل نے کہا کہ اس جلسہ عام میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی بھر پور کوشش ہے کہ خضدار کا جلسہ ایک تاریخی اور فقیدالمثال عوامی اجتماع ثابت ہو جبکہ پی ڈی ایم کے قواعد کے مطابق پی ڈی ایم کے مرکزی عہدہ دارجس علاقہ کا باشندہ ہو وہ اس علاقہ میں ہونے والے جلسہ عام کی میزبانی کریگی اس اعتبار سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان مینگل اور اس کی جماعت خضدار میں میزبان ہوگی جب کہ افرادی قوت لانے اور انتظامات کے لئے تمام جماعتوں پر یکسان ذمہ داری عائد ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں