وندر میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے وندر میں ایک خوفناک حادثے میں متعدد افراد کی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں، تفصیلات کے مطابق وندر میں ایل جی موڑ کے قریب دو گاڑیوں میں خونی تصادم پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں، دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں