پنجاب نے تربت میں اسپتال کی تعمیر روک دی، پیسے واپس لے لئے

پنجاب حکومت نے بلوچستان کے شہر تربت میں جنرل اسپتال کی تعمیر روکتے ہوئے مختص کیے گئے فنڈز واپس لے لیے۔صوبائی حکومت نے 5 کروڑ روپے تربت جنرل اسپتال کی اسکیم سے واپس لے کر پنجاب کے اسپتالوں کی دیگر اسکيموں کو منتقل کر دیے۔ تربت جنرل اسپتال کی تعمیر وقتی طور پر روکی گئی۔پنجاب حکومت نے تربت میں 100 بستروں کا اسپتال تعمیر کرنا تھا۔ جولائی 2020 میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ بلوچستان میں اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل نومبر 2020 میں وزیراعظم عمران خان نے بھی بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کیا تھا جس میں وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں