پاکستان میں تعلیمی نظام میں کمزوری کی وجہ سے دہشتگردی پھیلی، شفقت محمود

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی اس وجہ سے پھیلی کیونکہ یہاں تعلیمی نظام کمزور رہا ہے۔شفقود محمود اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتا رہے تھے کہ حکومت کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانا ہے، مدارس کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت مدارس میں بہترین ریفارمز لانے کی کوشش کر رہی ہے، مدارس بچوں کو تعلیم دیتے ہیں مگر حکومت کی طرف سے انہیں کچھ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کی جدوجہد سے آگاہ ہے اور انہیں اس کام پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں