سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے،عثمان کاکڑ

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے 2018کے سینیٹ انتخابات میں جس طرح سلیکٹیڈ حکمرانوں کے اراکین اسمبلی کا پیسے لیکر اپنے ضمیر فروخت کرنے کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لیا گیا کرپشن کی ویڈیوز آنے کے بعد انکوائری کا ڈول پیٹنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مترادف ہے ضمیر بیجنے والوں کا عام کاغذ پر استعفیٰ اورکریڈٹ لینا شرمناک عمل ہے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج میں انتظامیہ کی جانب سے تشدد ناقابل برداشت ہے اور اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔یان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹر وویوکے دوران کیا۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دے گی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہر غیر آئینی اقدام کی بھر پور مخالف رہی ہے سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے 2018کے انتخابات میں سلیکٹیڈ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ووٹ کے بدلے نوٹ لے کر جس طرح جمہوریت کا جنازہ نکالا وہ سب کے سامنے ہیں ایسے اراکین کے خلاف پوری طورپر انکوائری کی جائے جن لوگوں نے ایوان بالا کے انتخابات میں خرید و فروخت کی ہے ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ضمیر بیجنے والوں کا عام کاغذ پر استعفیٰ دینا اور کریڈٹ لینا شرمناک فعل ہے اب بھی صفائی کی باتیں کرنااحمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہر مکتبہ فکر کے افراد احتجاج پر مجبور ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز سرکاری ملازمین ڈاکٹرز،وکلاء ہر کوئی اس نا لائق حکومت کے خلاف میدان میں ہے ڈی چوک پر دن رات خالی کرسیوں کے سامنے تقریرجھاڑنے والے آج کرسی پر برا جمان ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا جمہوری و آئینی حق ہے گرفتار افراد کو فوری طورپر رہا کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں