پرامن ملازمین پر تشددو گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے ملازمین پر تشدد‘ آنسو گیس کی شیلنگ‘ گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جمہوریت میں پر امن طریقے سے فرد‘ تنظیم‘ پارٹی اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر ے‘ احتجاج کا حق اس سے چین لیا جائے تو یقینا جمہوریت نام نہاد تصور کی جائے گی عملا جمہوریت نہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حالیہ مہنگائی‘ پیٹرول‘ ڈیزل‘ دیگر اشیاء خوردونوش میں اضافے کے بعد‘ مرکزی و صوبائی حکومتیں ملازمین کی تنخواہوں میں اسی تناسب سے اضافہ کرتی مگر دو سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پر امن احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج‘ گرفتاریاں‘ شیلنگ قابل مذمت عمل ہے جو پارٹیاں عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہوں انہیں عوام سے کوئی تعلق نہیں غیور عوام کے احساس جذبات‘ پریشانیوں کو وہ نہیں سمجھ سکتے بلوچستان نیشنل پارٹی حکومتی روش کی مذمت کرتی ہے مرکزی‘ صوبائی محکموں‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہمیشہ حق و انصاف و سچائی کی جدوجہد کرتی رہی ہے عوام ملازمین تمام طبقہ فکر کے حقوق کیلئے ہر فورم پر ماضی میں بھی آواز بلند کی اور اب بھی آواز بلند کریں گے فوری طور پر ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی رہائی‘ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے پارٹی کی جانب سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں