کورونا وائرس،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 62 افراد جاں بحق

اسلام آباد”: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔ کورونا وائرس سے متعلق سرکاری اعداد و شمار فراہم کرنے والے پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار 72 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 62 افراد انتقال کرگئے ہیں۔نئے کیسز اور اموات کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہوگئی ہے جبکہ اموات 12 ہزار 128 تک پہنچ گئیں،تاہم 2 ہزار 8 مریض ایسے خوش نصیب تھے جنہوں نے اس وائرس کو شکست دی اور صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 951 ہوگئی جبکہ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہزار 512 رہ گئی۔پاکستان کے صوبہ سندھ میں وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 324 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 758 تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 25 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 157 تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 410 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 757 ہوگئی۔صوبے میں وباء کی وجہ سے مزید 29 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 948 ہوگئی۔صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 161 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 68 ہزار 786 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وباء کے باعث صوبے میں مزید 6 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 970 تک جا پہنچی۔بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 891 ہوگئے۔صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وباء کے مزید 108 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 188 تک جا پہنچی۔وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض کا انتقال ہوا، یوں مجموعی اموات 481 تک پہنچ گئیں۔آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 53 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 9 ہزار 291 ہوگئی،آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کسی مریض کے انتقال کی تصدیق نہیں ہوئی اور اس طرح وہاں اموات 273 پر برقرار ہیں۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیس سامنے آئے اور اس طرح یہ تعداد 4 ہزار 920 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان میں مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 8 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 951 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں