احتجاج کرنے والے ملازمین کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے، گرفتار ملازمین کو رہا کیا جائے: پی ٹی آئی حکومت نے غریب ملازمین کے حتیٰ کہ مطالبات سننے کے بجائے ان کے خلاف طاقت کے استعمال کا سہارا لیاہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ کیا تھالیکن پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مراعات دینے کے بجائے مہنگائی میں رکارڈ اضافہ کیا، معیشت کو تباہ کردیا انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کرنے والے ملازمین کے ساتھ ہیں، ملازمین کے جائز مطالبات بلا تاخیر تسلیم کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں