سینیٹ اُمیدواروں کی جانچ پڑتال آن لائن کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز قائم کر دیئے جن کے تحت سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سے وزارت داخلہ (ایف آئی اے)، نادرا، نیب، فیڈرل بورڈ آف ریوینو اور سٹیٹ بینک سے کی جائے گی اور ان اداروں سے فراہم کردہ معلومات تمام ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جائیں گی تاکہ ریٹرننگ افسران بہتر انداز میں اپنا کام سرانجام دے سکیں۔بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2021 میں ریٹرننگ افسران کو سکرونٹی کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز قائم کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں