بہاولپورمیں سنگدل باپ نے بیٹی اوربیوی کوقتل کردیا

بہاولپور: قلعہ ڈیراوڑ روڈ اڈا میرانہ کے قریب سنگدل باپ نے بیٹی اوربیوی کوقتل کرکے خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔

بہاولپورمیں قلعہ ڈیراوڑروڈ اڈا میرانہ کے قریب سنگدل باپ منیرنے گھریلوناچاکی کی بنیاد پربیٹی اوربیوی کوگولی مارکرقتل کردیا۔ 55 سالہ جمیلہ بی بی اور22 سالہ عاصمہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں۔

منیرکی جانب سے اپنی بیوی اوربیٹی کوگولی ماری کرخود بھی خودکشی کی کوشش کی گئی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں