ڈکیتی میں ملوث ہونے پر ڈی ایس پی خضدار نوکری سے برطرف

کوئٹہ10فروری:۔ سینٹرل پولیس کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تعینات خضدار کو محکمے میں موجود احتسابی عمل کے تحت محکمانہ انکوائریوں کی رپورٹ کی روشنی میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ڈی ایس پی کے2017میں جنا ح ٹاؤن میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان کے واضح احکامات ہیں کہ محکمے میں کالی بھیڑیوں کی کوئی جگہ نہیں احتسابی عمل نچلی سطح سے لیکر اعلیٰ افسروں تمام کے لئے یکساں ہے۔ اعلیٰ کارکردگی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ محکمے کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے کے لئے محکمہ میں موجود جزاؤسزا کے عمل کے تحت کاروائی کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں