مقتدرہ قوتیں قربانیاں نہ بھولیں، پولیس افسران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، نوابزادہ نعمت زہری

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ تخت جھالاوان انجیرہ کے اقوام کا گھر ہے۔ چند نام نہاد آفیسران کی پولیس کی آڑ میں چھاپہ کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ جھالاوان کے تخت انجیرہ پر گنے چنے آفیسرز کے ساتھ پولیس کی لباس میں چھاپہ لگانا ناقابل معافی ھے۔ قبائلی مسائل بلوچی رسم رواج کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ھے نہ کہ پولیس کی آڑ میں جھالاوان کے گھر پر ریڈ کرکے چادر وچاردیواری کی تقدس کی پرواہ کئے بے لگام گھوڑوں کی طرح گھس کر کسی کو گرفتار کیا جائے اور ایسا کرنا قابل مذمت ہے۔ بلکہ ناقابل معافی ہے انھوں نے کہا کہ چند آفیسرز کچھ زیادہ efficiencyدکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو شاہ سے ذیادہ شاہ کے وفادار بنے ہیں۔ حکومتیں و نوکریاں آنی جانی چیزیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ان آفیسرز کو اچھی طرح جانتا ھوں جو اپنے آقاں کی خوشنودی کیلیے ایسے حرکات کرنے ہیں۔ ایسا نہ ہو جن کو بعد میں پچھتاوا ہو۔ انھوں نے کہا کہ جھالاوان کی غیور عوام زندہ ہے وہ اپنے گھروں کی اچھی طرح حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم اورہمارے آبا ؤاجداد نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حفاظت کیا ہے انہوں نے کہاکہ مقتدر قوتوں کوہماری قربانیاں نہیں بھولناچاہیئے انہوں نے کہاکہ قبائلی مسائلِ بلوچستان کے ہر جگہ ہوتے رہتے ہیں ان مسائل کا حل بات چیت و مذاکرات میں ہے نہ کہ طاقت کا استعمال کرکے جھالاوان کے پایہ تخت اور جھالاوان کے گھر پر چھاپہ مار کر سارے جھالاوان کو اشتعال دلانا کہاں کی عقلمندی ہے انھوں نے کہا کہ آفیسرز ہوش کے ناخن لیں ورنہ جھالاوان کے عوام اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ میرا ان آفیسرز کے لیے پیغام ے کہ وہ شاہ سے سے زیاہ شاہ کی وفادار نہ بنیں۔ جو بعد میں ان کے لیے تکلیف باعث بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں