سینیٹ انتخابات، پاکستان بار کونسل نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔پاکستان بار کونسل نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلیٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوش دل خان نے سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوا تھا۔ اجلاس میں درخواست دائر کرنے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں پاکستان بارکونسل نے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے تحت کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں